دس سے گیارہ ہفتوں کے درمیان کے حمل کو طبی اسقاط حمل کی گولیوں کے ذریعہ محفوظ طریقے سے ختم کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے لئے کچھ مخصوص قابل غور باتیں کو نظر میں رکھا جاتا ہے۔
حمل کے دس یا گیارہ ہفتوں کے دوران طبی اسقاط حمل گولیوں کے ذریعہ
اسقاط حمل بذریعہ میڈیکل کی ہفتہ وار تحفظات
حمل کے شروعات میں ہونے والے اسقاط حمل میں پیچیدگی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔جیسےجیسے حمل کی نشوونما ہوتی ہے ساتھ ہی پیچیدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ذیل میں دیا گیا چارٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ حمل کی مدت کے ساتھ پیچیدگی کا خطرہ کس طرح بڑھتا ہے۔ اگرچہ بعد کے حمل میں خطرہ بڑھتا ہے ، لیکن گیارہ ہفتوں میں اسقاط حمل کو اب بھی محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
حمل کی مدت
ایسی خواتین کی فیصد جنھیں مزید طبی امداد کی ضرورت ہے
- صفر سے انچاس دن تک (صفر سے سات ہفتوں تک)
- چالیس سے تریسٹھ دن (سات سے نو ہفتوں)
- چونسٹھ سے ستر دن (نو سے دس ہفتوں تک)
- اکتر سے ستتر دن (دس سے گیارہ ہفتوں)
- دو فیصد
- ڈھائی فیصد
- دو پوائنٹ سات فیصد
- تین پوائنٹ تین فیصد
کریڈٹ : https://www.womenonweb.org/
۔ دس ہفتوں کے بعد کئے جانے والے اسقاط حمل کے دوران آپ کیا دیکھتے ہیں
ایک طبی اسقاط حمل کی وجہ سے خاتون کا خون جاری ہو جائے گا۔ یہ بہائو آپ کے ماہواری کے دوران ہونے والے بہائو سے زیادہ ہو سکتا ہے اور اس میں خون کے لوتھڑے شامل ہو سکتے ہیں۔ دس سے گیارہ ہفتوں کی حاملہ خواتین کے لئے ایسا کچھ دیکھنا ممکن ہے جو قابل شناخت ہو ، یا ٹشو کی طرح نظر آتا ہو۔ یہ عام بات ہے اور آپ کوگھبرانا نہیں چاہئے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسقاط حمل کی توقع کے مطابق کارروائی جاری ہے۔شدید ماہواری کی طرح ، آپ بیت الخلا میں خون کے بڑے ٹکڑے یا ٹشو کو فلش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں اسقاط حمل غیر قانونی ہے ، تو اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ قابل شناخت چیز کو احتیاط سے ٹھکانے لگائیں۔
References:
- "Safe abortion: technical and policy guidance for health systems." World Health Organization. https://apps.who.int/iris/bitstream/handle/10665/70914/;jsessionid=B7AEEBE4F34809D869F73B1ABA7F6221?sequence=1
- "Clinical updates in reproductive health." Ipas. https://ipas.azureedge.net/files/CURHE19-april-ClinicalUpdatesInReproductiveHealth.pdf
- "Providing medical abortion in low-resource settings: An introductory guidebook. Second edition." Gynuity. https://gynuity.org/assets/resources/clinguide_maguide2nd_edition_en.pdf
- "Clinical policy guidelines for abortion care." National Abortion Federation (NAF). https://5aa1b2xfmfh2e2mk03kk8rsx-wpengine.netdna-ssl.com/wp-content/uploads/2018_CPGs.pdf