
یہ کیسے کام کرتا ہے
طبی اسقاط حمل کی گولیوں میں استعمال کرده دوا رحم کی گردن ( رحم کا منہ) کو پرسکون کرکے اور کھول کر کام کرتی ہے، اور بچہ دانی کو سکوڑ دیتی ہے، جو حمل کو باہر دھکیل دیتا ہے۔
میسوپروسٹول (misoprostol) کے ساتھ ، عام طور پر گولیوں کے پہلے سیٹ آپ کے جسم میں جذب ہوجانے کے بعد ایک سے دو گھنٹے کے اندر، آپ کو اینٹھن اور خون بہنے لگتا ہے۔ اسقاط حمل عام طور پر میسوپروسٹول (misoprostol) کی آخری گولیوں کو لینے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہوجاتا ہے۔ مگر اکثر ، اس سے پہلے ہی اسقاط حمل ہوجاتا ہے۔
اگر آپ فکر مند ہیں
اگر آپ کو تشویش ہو تو، آپ حمل کا ٹشو باہر نکلنے پر بتا سکتی ہیں۔ یہ چھوٹے گہرے رنگ کے انگوروں اور پتلی جھلی جیسا لگ سکتا ہے؛ یا ایک چھوٹی تھیلی کی طرح جس کے گرد سفید، پھولی پھولی تہہ ہو۔ حمل کی مدت کے لحاظ سے، یہ ٹشو آپ کی انگلیوں کے ناخن سے چھوٹے، آپ کے انگوٹھے کی سائز تک کے ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ ان ٹشوز کی شناخت کرسکتی ہیں تو، یہ اس بات کا اشاره ہے کہ اسقاط حمل کامیاب رہا۔ اکثر، حمل کے ٹشو خون کی پھٹکیوں میں لپٹے ہوسکتے ہیں۔ جب تک آ پ غور سے نہ دیکھیں آپ کو اس کا پتہ نہیں بھی چل سکتا ہے۔
حوالہ جات
- “Induced Abortion.” American College of Obstetrics and Gynecologists.
https://www.acog.org/Patients/FAQs/Induced-Abortion - “Care for Women Choosing Medication Abortion.” The Nurse Practitioner.
https://journals.lww.com/tnpj/Citation/2004/10000/Care_for_Women_Choosing_Medication_Abortion.9.aspx - “Safe abortion: technical and policy guidance for health systems.”The World Health Organization.
https://apps.who.int/iris/bitstream/handle/10665/70914/?sequence=1