گولی استعمال کرنے سے پہلے

اس بات کو یقینی بنائیں کہ گولیوں سے اسقاط حمل کرنے سے پہلے آپ پوری طرح باخبر اور تیار محسوس کریں۔

حمل کا کیلکولیٹر .1
قابل غور باتیں .2
عام مشورہ .3
ایک حفاظتی منصوبہ بنانا .4
Pregnacy calculator

حمل کا کیلکولیٹر

آپ کے حمل کو کتنا عرصہ ہوچکا ہے؟ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دوا سے اسقاط حمل زیاده تر آپ کی آخری ماہواری کے بعد سے گیارہ ہفتوں سے پہلے تک کے حمل کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔ اس بات کے تعین کے لیے حمل کا کیلکولیٹر استعمال کریں کہ آپ کو اپنی آخری ماہواری کے بعد کتنے دن گزرے ہیں

اگر آپ کے آخری حیض شروع ہوا یا اس کے بعد

26 جون، 2023

آپ اب بھی اسقاط حمل کی گولیوں کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔

قابل غور باتیں

عام مشورہ

icon ہلکا کھانا کھائیں (جیسے کریکرز یا ٹوسٹ اس سے متلی کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے)
iconپورے عمل کے دوران کافی زیاده پانی پیئیں
icon جب آپ میوسروسٹول (Misoprostol) کی گولیوں کا استعمال کرتی ہیں تو ، کسی ایسی جگہ (جیسے آپ کے گھر) میں رہیں جہاں آپ کو تنہائی حاصل ہو اور آپ اگر چاہیں تو گولیاں استعمال کرنے کے بعد چند گھنٹے لیٹ سکیں۔
iconکسی ایسے فرد کا پاس ہونا مددگار ہوسکتا ہے جو آپ کی دیکھ بھال کرسکتا ہو۔
iconآپ میسوپروسٹول (misoprostol) کہ استعمال سے پہلےآئی بوپروفین (ibuprofen) لینے پر غور کریں.تاکہ اینٹھن کے درد کو کم کیا جاسکے
iconاسقاط حمل کی گولیاں استعمال کرنے سے پہلے حفاظتی منصوبہ بنائیں کیونکہ ممکن ہے آپ کو ہنگامی طبی مدد درکار ہو

ایک حفاظتی منصوبہ بنانا

دی امریکن کانگریس آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکولوجسٹس کے مطابق پہلے تین مہینوں میں طبی اسقاط حمل ایک محفوظ ترین طبی طریق کار ہے۔ البتہ، آپ کو ہمیشہ کسی ممکنہ طبی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اپنا حفاظتی منصوبہ بنانے میں مدد کے لیے ذیل میں ہمارے سوالات پر غور کریں کیونکہ ممکن ہے آپ کو اس کی ضرورت پڑے۔

حوالہ جات

HowToUseAbortionPill.org ایک رجسٹرڈ U.S میں مقیم 501c(3) غیر منافع بخش تنظیم سے وابستہ ہے۔
HowToUseAbortionPill.org صرف معلوماتی مقاصد کے لئے بنایا ہوا مواد فراہم کرتا ہے اور یہ کسی میڈیکل تنظیم سے وابستہ نہیں ہے۔
Powered by Women First Digital.